Urdu Columns by Malik Abdul Rehman Bohar

ملک عبدالرحمن بوہر کے کالم

میرا نام عبدالرحمان ہے۔ مانی میرا تخلص ہے۔ضلع اوکاڑہ کے ایک متوسط طبقے سے تعلق ہے۔میٹرک تک کی تعلیم ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ ہی سے حاصل کی۔ 2002ءء میں لاہور بسلسلہ اعلی تعلیم ہجرت کی۔ یہاں جامعہ پنجاب کے ادارہ علوم ابلاغیات سے ابلاغِ عامہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ ساتھ ہی ساتھ ادارہ ہذا کے تعلیمی ریڈیو میں پریزینٹر کی خدمات بھی سر انجام دیں۔جامعہ کے زمانے میں ہی مختلف انگریزی اخباروں میں خطوط لکھا کرتا تھا جو کہ وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہے ہیں اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ادب سے لگاؤ شروع ہی سے تھا اور لکھنے کا شوق بھی بچپن ہی سے تھا۔ نثر اور شعر ادب کی ان دونوں صنفوں کا طالب علم ہوں۔سادہ سا فارمولا ہے میرا لکھنے کا کہ جو محسوس کرتا ہوں اسے زیبِ قرطاس کر دیا کرتا ہوں۔شعبہ صحافت کو ذریعہ معاش نہیں سمجھتا لہذا اس کو بطور ذریعہ معاش نہیں اپنا بلکہ اس کو بطور جذبہ لے کر آگے چلنے کا ارادہ ہے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ میرے اساتذہ میں جناب آفتاب اقبال صاحب، پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ صاحب، ڈاکٹر احسن اختر نازصاحب، معروف نوجوان شاعر جناب احمد حماد صاحب، ڈاکٹر اسلم ڈوگر صاحب، مائیکل میسی صاحب، جناب ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ صاحب، ڈاکٹر طارق عزیز صاحب اور دیگر محترم شخصیات ہیں کہ جن کے زیرِ سایہ مجھے پنپنے کا موقع ملا اور جنہوں نے میری شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کیا۔

Urdu Columns written by famous column writer Malik Abdul Rehman Bohar on Urdu Point. Malik Abdul Rehman Bohar has written 2 columns, and he is writing on the site since 21st January 2008. Read the columns and articles about Pakistan, politics, international affairs and social issues by Malik Abdul Rehman Bohar. Also columns of other famous writers are also published online.

کالم نگار ملک عبدالرحمن بوہر کے کالم پڑھئیے۔ ملک عبدالرحمن بوہر اردو پوائنٹ پر اب تک 2 کالم لکھ چکے ہیں، اور انکا پہلا کالم پیر 21 جنوری 2008 کو شائع کیا گیا۔ ملک عبدالرحمن بوہر اور دیگر مشہور کالم رائٹرز کے مضامین پڑھئیے