قازقستان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ‘ 43 افراد ہلاک۔ (اپ ڈیٹ)

بدھ 20 ستمبر 2006 16:49

قازقستان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ‘ 43 افراد ہلاک۔  (اپ ڈیٹ)
آستانہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) قازقستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 43 کان کن ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں دھماکہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ سے دو سو کلومیٹر جنوب میں کارا گندا کے علاقے میں کوئلے کی کان میں ہوا یہ کوئلے کی کان متل سٹیل کمپنی کی ملکیت تھی 18افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کی لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے روس کی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس نے رپورٹ دی ہے کہ یہ دھماکہ میتھین گیس کا تھا کان میں جب دھماکہ ہوا تو اس وقت 342 کان کن کام میں مصروف تھے۔

متعلقہ عنوان :