فیصل آباد ، ڈرائیور نے سرکاری جیپ 14سالہ بیٹے کے حوالے کردی، سکول جاتے ہوئے 5بچے کچلے گئے

ایک جاں بحق ، 4شدید زخمی

جمعرات 21 ستمبر 2006 12:59

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں سرکاری جیپ نے سکول جاتے ہوئے بچوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے انور آباد میں ٹاؤن کمیٹی کی سرکاری جیپ کا ڈرائیور گاڑی لے کر گھر گیا جہاں اس کے 14سالہ بیٹے سجاد نے گاڑی لے کر چلانا شروع کردی جو ڈرائیونگ اچھی طرح نہیں جانتا تھا جس کے باعث جیپ اس سے بے قابو ہوکر سکول جانے والے بچوں پر چڑھ دوڑی ۔ جس سے 9سالہ کاشف موقع پر جاں بحق جبکہ صابر علی بلال بشریٰ اور محمد عارف شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر سول ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :