پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے اور جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا حل بنیادی حیثیت رکھتا ہے ، سیکرٹری جنرل اسلامی کانفرنس ، پاکستان نے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات جاری رکھنے کا تہیہ کرر کھا ہے ، خورشید قصوری

جمعرات 21 ستمبر 2006 15:04

پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے اور جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کے خاتمے ..
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین اوگلو نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر لانے اور جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے کشمیر کے دیرینہ تنازعے کا حل بنیادی حیثیت رکھتا ہے نیویارک میں او آئی سی کی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مشکلات کا خاتمہ تنظیم کی اولین ترجیح ہے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کشمیریورں کے منصفانہ نصب العین کی مسلسل حمایت پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات جاری رکھنے کا تہیہ کرر کھا ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر پاکستان بھارت اور کشمیریوں کے پہلے قابل قبول حل تلاش کرنے کے سلسلے میں خلوص نیت لچک اور جرأت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :