مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنیوالی ارفع کریم کی پرویز الٰہی سے ملاقات

جمعرات 21 ستمبر 2006 21:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2006ء ) مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر طالبہ ارفع کریم نے فیصل آباد میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ ارفع کی عمر اس وقت ساڑھے گیارہ سال ہے ۔ وزیر اعلی نے طالبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکا اعزاز پاکستان بھر کے عوام کے لئے باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارفع کریم نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ پختہ ادارے اور مسلسل محنت کے ذریعے دنیا کا کوئی مقام ناقابل حصول نہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے طالبہ کے لئے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ارفع کریم نے وزیر اعلی پنجاب کو مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس سے اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔ لاہور میں پیدا ہونے والی ارفع کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور اسکے والد پاک فوج میں افسر ہیں ۔ ارفع نے فیصل آباد میں اپنے گاؤں چار چک رام دیوالی میں بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کا ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :