امریکہ کی نوجوان نسل کو پاکستان کی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے امریکا کے جان ایف کینیڈی سینٹر آف پرفارمنگ آرٹس اور پاکستان نیشنل کئونسل آف آرٹس کے اشتراک سے ایک ویب سائیٹ تیار کی گئی ہے

جمعرات 21 ستمبر 2006 22:13

امریکہ کی نوجوان نسل کو پاکستان کی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اپ ڈیٹ ۔ 21ستمبر 2006) امریکہ کی نوجوان نسل کو پاکستان کی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے امریکا کے جان ایف کینیڈی سینٹر آف پرفارمنگ آرٹس اور پاکستان نیشنل کئونسل آف آرٹس کے اشتراک سے ایک ویب سائیٹ تیار کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ویب سائیٹ دی گفٹ آف انڈس کا افتتاح پاکستان اور امریکا کی خاتون اول بیگم صہباء مشرف اور لارا بش نے کیا یہ ویب سائیٹ تیرہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کیلئے تیار کی گئی ہے اس موقع پر امریکی خاتون اول لارا بش نے کہا کہ اس ویب سائیٹ کی مدد سے دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کاے قریب آنے اور ایک دوسرے کی ثقافت کو جاننے میں بھی مدد ملے گی اور پاکستانی ثقافت کو امریکا میں فروغ حاصل ہوگا