ایران کاایٹم بم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ، یورینیم کی افزودگی معطل کرنے کے سلسلے میں‌ مذاکرات کے لئے تیار ہیں ، ایرانی ٴصدر محمود احمدی نژاد کی نیو یارک میں‌پریس کانفرنس

جمعرات 21 ستمبر 2006 22:13

ایرانی صدر کا پریس کانفرنس کے دوران ایک انداز
ایرانی صدر کا پریس کانفرنس کے دوران ایک انداز
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اپ ڈیٹ ۔ 21ستمبر 2006) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران منصفانہ شرائط کے تحت یورینیم کی افزودگی معطل کرنے کے ٴحوالے سے مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ایرانی ٴصدر نے کہا کہ ایٹمی معاملے کے حوالے سے ایران اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والے مذاکرات درست سمت جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹم بم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں اور ایرانی پروگرام کا مقصد پرامن ایٹمی توانائی کا حصول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی حوالے سے عالمی برادری سے کوئی بات نہیں چھپا رہا، اور تمام سرگرمیاں‌ ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے کے تحت کی جارہی ہیں۔