اسرائیل نے مغوی اہلکار کی بازیابی سے قبل فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش کردی

جمعہ 22 ستمبر 2006 17:09

حزب اللہ حالیہ جنگ کو لبنانی عوام کی فتح تصور کرتی ہے۔
حزب اللہ حالیہ جنگ کو لبنانی عوام کی فتح تصور کرتی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے مغوی اسرائیلی اہلکار کی رہائی سے قبل فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور صدر محمود عباس سے ملاقات کی پیشکش کی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک مقامی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس مغوی اسرائیلی اہلکار کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے فلسطینی صدر کو باقاعدہ پیغام بھیجا ہے اور آگاہ کیا ہے کہ وہ ان سے اسرائیلی اہلکار کی بازیابی سے قبل بھی ملاقات کے لیے تیار ہے اور فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا تاہم انہوں نے صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے کسی مخصوص تاریخ کا ذکر نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ متعدد اسرائیلی سیاسی رہنما اور اولمرٹ کی کابینہ کے بعض اراکین اس بات کے مخالف ہیں کہ اسرائیلی اہلکار کی بازیابی سے قبل محمودعباس سے ملاقات کی جائے یا فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل اس وقت متاثر ہوا تھا جب حماس نے مارچ کے عام انتخابات میں محمود عباس کی پارٹی الفتح کو شکست دیکر حکومت قائم کرلی تھی اور اس کے بعد 25جون کو حماس کے مسلح جنگجوؤں نے غزہ کے کراسنگ بارڈر کے قریب ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک اہلکار (گیلادشالیت ) کو اغواء کیا تھا اور اس کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :