حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کیا جائے گا ، دفاع کے لئے اب بھی بیس ہزار میزائل موجود ہیں ، حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کا بیروت میں ریلی سے خطاب

جمعہ 22 ستمبر 2006 20:56

حسن نصراللہ ریلی میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔
حسن نصراللہ ریلی میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔
بیروت ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 22 ستمبر 2006،) حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کیا جائے گا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد اب بھی حزب اللہ کے پاس بیس ہزار میزائل موجود ہیں ۔بیروت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کو لبنانی قیدیوں کی رہائی تک نہیں چھوڑا جائے گا ۔ انہوں‌ نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد اپنی دفاعی صلاحیت کو مذید مضبوط بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ شام مخالف لبنانی اتحادی حکومت اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ دوسری جانب لبنان نے اسرائیلی فوج کی واپسی کا عمل مکمل نہ ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ بیروت میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے لبنان کے وزیر دفاع الیاس امر نے کہا کہ لبنان،اسرائیل اور اقوام متحدہ کے حکام سرحدی شہر نقورہ میں ملاقات کریں گے جس میں اسرائیلی فوج کے انخلا کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔