صدر بش کو اپنی عزت کا ذرا بھی خیال ہے تو مستعفی ہوجائیں‘ ہوگوشاویز۔۔۔ امریکی صدر خود کو خدا سمجھ بیٹھا ہے‘ بش انتظامیہ دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہے

ہفتہ 23 ستمبر 2006 13:36

صدر بش کو اپنی عزت کا ذرا بھی خیال ہے تو مستعفی ہوجائیں‘ ہوگوشاویز۔۔۔ ..
کراکس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ستمبر2006 ) وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے کہا ہے کہ امریکی صدر بش ناکام ثابت ہوئے ہیں اگر انہیں اپنی عزت کا ذرا برابر بھی خیال ہے تو انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے امریکہ کے دورے سے واپس وطن آنے پر وینزویلا کے شمال مغرب میں قدرتی گیس کے ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلین صدر نے کہا کہ جارج ڈبلیو بش ایک ناکام صدر ثابت ہوئے ہیں اور انہیں اگر اپنی عزت کا ذرا برابر بھی خیال ہے تو انہیں صدارت کا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد ان کا یہ پہلا خطاب تھا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدر نے ہوگوشاویز کو شیطان قرار دیا تھا وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے الزام عائد کیا ہے کہ ہرلم کے چرچ میں خطاب کے دوران نیویارک کی پولیس نے بجلی میں خلل ڈال کر میری تقریر خراب کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ میں تقریر نہ کرسکوں صدر ہوگوشوشاویز نے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بش انتظامیہ دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہے سی آئی اے اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو ہمارے ملک میں بھجوا رہے ہیں اور لوگوں کو ڈالر کا لالچ دیا جارہا ہے تاکہ نئے بل یا قانون بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بش خود کو خدا سمجھ بیٹھا ہے اور وہ ایک خطرناک خبط میں مبتلا ہے اور ایسے کام کررہا ہے جو خدا کے مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :