ممبئی ریل دھماکے القاعدہ اور لشکر طیبہ نے کئے‘ بھارتی پولیس کا الزام،دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے‘ کمشنر ممبئی پولیس اے این رائے

ہفتہ 23 ستمبر 2006 14:02

ممبئی ریل دھماکے القاعدہ اور لشکر طیبہ نے کئے‘ بھارتی پولیس کا الزام،دھماکوں ..
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ستمبر2006 ) بھارتی پولیس نے ممبئی بم دھماکوں میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے ممبئی کے پولیس کمشنر اے این رائے نے کہاکہ 11 جولائی کے دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ہے ان دھماکوں میں 200 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہو گئے تھے پولیس کمشنر نے کہا کہ اس موقع پر کسی کا نام لینا مناسب نہیں ہو گا انہوں نے کہاکہ تمام دہشت گرد جماعتوں کے آپس میں رابطے ہیں پولیس کمشنر نے کہاکہ لشکر طیبہ دھماکوں میں ملوث ہے جبکہ القاعدہ نے لشکر طیبہ اور سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا کو دھماکوں کے لیے رقم فراہم کی یاد رہے کہ لشکر طیبہ اور سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا نے ان دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے جبکہ سیمی نے کہا ہے کہ دھماکے بھارتی ایجنسیوں نے کرائے تاکہ بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کی راہیں ہموار کی جائیں-