تھائی لینڈ میں نئے وزیر اعظم کے لیے 4ناموں کا انتخاب

ہفتہ 23 ستمبر 2006 14:07

تھائی فوج بینکاک اور تمام بڑے شہروں‌ میں جگہ جگہ نظر آتی ہے۔
تھائی فوج بینکاک اور تمام بڑے شہروں‌ میں جگہ جگہ نظر آتی ہے۔
بنکاک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ستمبر2006 ) تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے رہنما جنرل سونتھی نے ملک کے آئندہ وزیر اعظم کے لیے چار ناموں کا انتخاب کیا ہے جس میں ڈبلیو ٹی او کے سابق سربراہ سپاچائی پینچ پاکری کے انتخاب کا زیادہ امکان ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی فوجی حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے نئے سربراہ جنرل سونتھی نے ملک کے آئندہ وزیر اعظم کے لیے چار ناموں کا انتخاب کیا ہے جس میں ڈبلیو ٹی او کے سابق سربراہ سپاچائی پینچ کے انتخاب کا زیادہ امکان ہے انہوں نے بتایا کہ فہرست حتمی منظوری کے لیے شاہ بھومیبول کو ارسال کردی جائے گی ۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ جنرل سونتھی نے چند روز قبل وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی غیر موجودگی میں اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :