عراق میں کار بم دھماکے اور پرتشدد واقعات میں بتیس افراد ہلاک ۔ مذاحمتی گروپ انصار السنہ کے اعلیٰ رہنماکو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2006 14:44

عراق میں کار بم دھماکے اور پرتشدد واقعات میں بتیس افراد ہلاک ۔ مذاحمتی ..
بغداد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 23 ستمبر 2006، ) عراق میں کار بم دھماکے اور پرتشدد واقعات میں بتیس افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام نے مذاحمتی گروپ انصار السنہ کے اعلیٰ رہنماکو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں عراق میں القاعدہ کے رہنما ابو ایوب المصری کو پہلی مرتبہ ترک مغوی کو ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کار بم دھماکہ بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ہوا۔پولیس کرنل سعد عبدالصداء کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ہوا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بم مٹی کے تیل کے ٹینکر میں چھپایا گیا تھا جس سے لوگوں کی بڑی تعداد ایندھن خرید رہی تھی۔عراق میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔

(جاری ہے)

نجف میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی قبیلے کے رہنما کو ہلاک کردیا۔

سرکاری ٹی وی چینل نے عراقی حکام کے حوالے سے دعوٰ ی کیا ہے کہ سیکورٹی حکام نے بغداد کے شمالی علاقے مقدادیہ سے انصار السنہ کے رہنما کو ان کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انصار السنہ کا القاعدہ سے قریبی تعلق ہے۔ادھر سواریہ کے قریب دریائے دجلہ سے پولیس کو پانچ افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ان افراد کی لاشوں کو کت کے مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ابو مصعب الزرقاوی کے بعد عراق میں القاعدہ کے رہنما ابو ایوب المصری پہلی مرتبہ ایک ویڈیو میں منظر عام پر آئے ہیں جس میں وہ ترک مغوی کو ہلاک کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :