اسامہ بن لادن گزشتہ ماہ پاکستان میں‌ٹائیفائڈ سےانتقال کرگئے تھے۔ فرانسیسی اخبار کا دعویٰ!۔ کسی ملک نے اسامہ کی ہلاکت کے متعلق معلومات فراہم نہیں‌کیں، پاکستانی حکام

ہفتہ 23 ستمبر 2006 14:53

اسامہ بن لادن گزشتہ ماہ پاکستان میں‌ٹائیفائڈ سےانتقال کرگئے تھے۔ ..
پیرس ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 23 ستمبر 2006، ) ایک فرانسیسی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن گزشتہ ماہ پاکستان میں ٹائیفائیڈکے باعث انتقال کرگئے تھے جبکہ پاکستانی حکام کا کہناہے کہ کسی بھی ملک نے اسامہ کی ہلاکت کے متعلق پاکستان کو معلومات فراہم نہیں‌کی ہیں۔فرانس کی وزارت دفاع نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکارکردیاہے۔

فرانس کے ایک علاقائی اخبار نے فرانسیسی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کویقین ہے کہ اسامہ بن لادن مرچکاہے۔رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن تیئس اگست دوہزارچھ کو پاکستان میں‌تھے اور اس کے بعد ٹائیفائیڈ کی بیماری میں‌مبتلاہونے سے وہ ہلاک ہوگئے۔اخبارکا کہناہے کہ یہ خفیہ رپورٹ فرانسیسی صدریاک شیراک،وزیرا عظم ڈومینیک ڈی ویلپاں ،وزیر داخلہ اور وزیردفاع کو دکھائی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستانی حکام کے مطابق کسی بھی ملک کی حکومت نے پاکستان سے ایسی معلومات کا تبادلہ نہیں‌کیاہے۔فرانس کی وزارت دفاع نے اسامہ کی ہلاکتٴ۰ کے متعلق کسی بھی رپورٹ کی موجودگی سے انکارکرتےہوئے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیاہے۔فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہاگیاہے کہ اس خفیہ رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔