عراق میں خود کش حملہ اور دیگر پرتشدد واقعات ، دو عراقی فوجیوں سمیت مزید تینتالیس افراد ہلاک

جمعرات 28 ستمبر 2006 12:01

عراق میں خود کش حملہ اور دیگر پرتشدد واقعات ، دو عراقی فوجیوں سمیت مزید ..
بغداد (اُردو پوائنٹ آن لائن، 28ستمبر 2006) عراق میں پرتشدد واقعات کے دوران دو عراقی فوجیوں‌سمیت مزید تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔بغداد میں‌ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں دو عراقی فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے چالیس لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دورہ کے علاقے میں‌ایک گھر پر مارٹر کا گولہ گرنے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا ۔ادھر عراق میں‌امریکی فوج کے ترجمان نے بغداد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں سب سے زیادہ ہلاکتیں قتل کی وارداتوں میں‌ہورہی ہیں‌۔میجر جنرل ولیم بی کالڈ ویل کا کہنا تھا کہ عراق میں ہونے والے زیادہ تر تشدد میں‌ڈیتھ اسکو اڈزکا ہاتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :