عراق کی موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ داری امریکہ پرعائد ہوتی ہے ، سابق برطانوی وزیر خارجہ جیک اسٹراکا بیان

جمعہ 29 ستمبر 2006 12:52

عراق کی موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ داری امریکہ پرعائد ہوتی ہے ، سابق ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جیک اسٹرا نے عراق کی بدترین صورتحال کا ذمہ دار امریکی غلطیوں کو قرار دیا ہے۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جیک اسٹرا نےاعتراف کیا کہ عراق میں فوجی ایکشن کے بعد امریکہ سے غلطیاں ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے بعدعراق میں شہری انتظامیہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا لیکن اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ ان کاکہناتھاکہ وہ پہلے بھی عراق کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دے چکے ہیں۔ جیک اسٹرا دو ہزار تین میں عراق پر حملہ کے وقت برطانوی وزیر خارجہ تھے اور انہوں نے اس وقت وزیراعظم ٹونی بلیئر کی جانب سے امریکا کا ساتھ دینے کے فیصلے کی پرزور حمایت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :