لندن میں مسلمانوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف مظاہرہ ۔۔۔۔ گرفتارکئے جانے والے ملسمانوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا جارہا ہے۔ مقررین

جمعہ 29 ستمبر 2006 01:46

لندن میں مسلمانوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف مظاہرہ ۔۔۔۔ گرفتارکئے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2006 ) برطانیہ میں‌مسلمانوں کی بلا جواز اور اندھا دھند گرفتاریوں کے خلاف مظاہر کیا گیا۔ ریجنٹ پارک کی جامع مسجد سے نکلنے والے جلوس نے پیڈنگٹن کے پولیس اسٹیشن تک مارچ کیا جہاں مبینہ طور پر گرفتار مسلمانوں کو رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گرفتارکئے جانے والے ملسمانوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا جارہا ہے۔

مقررین نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعہ سے اب تک مسلم برادری کے خلاف ایک لاکھ سے زائد مرتبہ سرکاری چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں ، اس وقت بھی بہت سے مسلمان برطانوی جیلوں میں بغیر کسی ثبوت کے قید ہیں۔ مظاہرے میں معروف ملسم رہنما ابو عزالدین نے بھی شر کت کی جنہوں‌نے حال ہی میں برطانوی ویزر داخلہ جان ریڈکو مسلمانوں اور اسلام کا دشمن قرار دیا ہے۔