جڑانوالہ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کے فیسکو کے دو اہلکار وں کوقتل کردیا

منگل 3 اکتوبر 2006 21:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2006ء ) جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارفیسکو کے دو اہلکار وں کو ہلاک کر دیا ۔ مرنے والوں میں لائن مین عباس اوربل ڈسٹری بیوٹر شمعون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ فیسکو کے اہلکار لائن مین عباس اوربل ڈسٹری بیوٹر شمعون موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ ٹھٹھہ سیال کے قریب پہنچے تو عقب میں آنے والے نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ان کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق لائن مین عباس کی پرانی دشمنی تھی۔