مشرق وسطیٰ میں امریکی تصویر بدترین شکل اختیار کرچکی ہے‘ سعودی عرب

جمعرات 5 اکتوبر 2006 13:49

مشرق وسطیٰ میں امریکی تصویر بدترین شکل اختیار کرچکی ہے‘ سعودی عرب
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) سعودی عرب کے امریکہ کے سفیر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی تصویر اپنی بدترین شکل اختیار کرچکی ہے ایک عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز واشنگٹن میں اسٹریٹیجک سٹڈیز کے بین الاقوامی مرکز میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ترکی الفیصل نے امریکہ کے شرق وسطیٰ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لئے امریکہ کو خطے میں انی پالیسیوں کو صحیح کرنا ہوگا جس میں تنازعہ کے مرکزی سبب مسئلہ فلسطین کا حل سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں امریکہ کی شکل بدترین روپ دھار گئی ہے سعودی سفیر نے واضح کیا کہ نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے تہران کے ساتھ براہ راست مشاورت کو مسترد کرنا امریکہ کی بہت بڑی غلطی ہے انہوں نے عراق میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافے سے خبردار کیا اور ساتھ ہی مغربی دنیا پر زور دیا کہ وہ مالی امداد کی ترسیل کو آسان بنا کر فلسطینی قوم کی مشکلات کو کم کرے۔

متعلقہ عنوان :