عراق حکام کی جانب سے امریکی فوج کے ہاتھوں القاعدہ کے نئے سربراہ ابو ایوب المصری کی ہلاکت کا دعوی ، ہلاکت کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کی جائے گی ، ترجما ن امریکی فوج

جمعرات 5 اکتوبر 2006 14:19

عراق حکام کی جانب سے امریکی فوج کے ہاتھوں القاعدہ کے نئے سربراہ ابو ..
بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) عراقی حکام نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے عراق میں القاعدہ کے نئے سربراہ ابو ایوب المصری کو انکے تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے جبکہ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ڈی این ٹیسٹ سے پہلے المصری کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔عراقی حکومتی ذرائع کے کے مطابق امریکی فوج نے عراق میں القاعدہ کے نئے سرابراہ کو ةحدیثیہ کے علاقے میں بمباری اور زمینی آپریشن کے دوران ہلاک کیا ۔

دوسری جانب امریکی فوج کے ترجمان لفٹینٹ کرنل بیری جونسن نے حدیثیہ میں آپریشن کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ابو ایوب الٕمصری کی ہلاکت کی تصدیق کی جاسکے گی ۔دوسری جانب عراق کے نائب وزیر داخلہ میجر جنرل حسین کمال کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کا ڈی این ٹیسٹ عراقی حکام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

القاعدہ کے نئے سربراہ ابو ایوب المصری ابو حمزہ المہاجر کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیٕں، انہیں‌عراق میں القاعدہ کے سربراہ ابو معصب الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد نیا سربراہ بنایا گیا تھا ۔ادھر القاعدہ نے دو امریکی فوجیوں کے قتل پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے ۔ ویڈیو میں القاعدہ کے کارکنوں کو دو امریکی فوجیوں کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔دوسری جانب سماوا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک بچی اور تین خواتین کو ہلاک کردیا ۔مقامی افراد کے مطابق ہلاک ہونے والی خواتین آپس میں رشتہ دار تھیں ۔