جاپان کے قونصل جنرل 2 روزہ نجی دورے پر کھپرو پہنچ گئے

جمعرات 5 اکتوبر 2006 14:28

کھپرو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) جاپان کے قونصل جنرل 2 روزہ نجی دورے پر کھپرو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر حسن علی چانیو کی دعوت پر جاپان کے قونصل جنرل مسٹر شواجی ناکو 2 روزہ نجی دورے پر کھپرو پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جاپان کے قونصل جنرل اپنے میزبان کے دوستوں تعلقہ ناظم کھپرو فقیر خدا بخش درس ضلع ناظم عمر کوٹ مگھن منگریو اسمال گرورز میرپور خاص ڈویژن کے صدر چوہدری نیاز احمد ودیگر کے ہمراہ عمر کوٹ کا تاریخی قلعہ دیکھیں گے اور سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔