اوپرامریکی ہیلی کاپٹرنیچے مذہبی تنظیمیں آگ اور پانی کا آزاد کشمیر میں ملاپ

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 17:51

جماعت الدعوتہ کی طرف سے زلزلہ زدگان کیلئے تیار کیا گیا ایک جستی گھر
جماعت الدعوتہ کی طرف سے زلزلہ زدگان کیلئے تیار کیا گیا ایک جستی گھر
مظفر آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) آگ اور پانی کا امتزاج اوپر امریکی ہیلی کاپٹرنیچے مذہبی تنظیمیں ایک دوسرے کے نظریاتی مخالف متاثرین زلزلہ کے لیے امدادی سرگرمیوں کے دوران مل کر کام کرتے رہے اقوام متحدہ اور ناٹو کے فوجیوں کو بھی مذہبی تنظیموں کی گراس روٹ لیول تک امدادی کارروائیاں دیکھ کر مجبوراً ان سے تعاون حاصل کرنا پڑاہولناک تباہی اور امدادی کارروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرہ ثابت ہوئیں زبانی کلامی جہاں بسانے کی سرتوڑ کوششیں پانچ کروڑمربع فٹ سے ابھی تک ملبہ نہیں ہٹایا جاسکا خچروں اور الدعوة کی امدادی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر زبر دست پذیرائی حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 8اکتوبرکوآنے والے زلزلے نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کیا وہاں کچھ ایسی باتیں بھی ہوئی ہیں جو انسانی عقل روح بھی نہیں سکتی تھی زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں میں ہر شخص بلاتفریق شامل تھا عالمی برادری بھی پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی اسی سلسلہ میں ایک دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ ایک دوسرے کے زبر دست نظریاتی مخالف امریکہ اور جماعت الدعوة جیسی تنظیموں کے امدادی رضاکاراس قیامت کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے رہے ایک طرف فضاء میں امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرتے نظر آئے تو دوسری طرف نیچے جماعت الدعوة کے امدادی رضاکار کام کرتے نظر آئے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کے کار کنوں کوپہاڑی علاقوں پر کام کرنے کا کئی سالہ پرانا نام تجربہ ہے جو زلزلہ کے دنوں میں مددگار ثابت ہوا ہے زلزلہ کے دنوں میں ان مذہبی تنظیموں کے کیمپ سامان سے بھرے رہے لوگ بھی ان پر اعتبار کرتے ہیں دریں اثناء آٹھ اکتوبر کے زلزلہ کوایک سال گزر چکاہے زلزلہ زدہ علاقوں میں دنیا کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن کیا گیا لیکن تباہی اس قدرشدید تھی کہ ابھی بہت زیادہ کام باقی ہے ان علاقوں میں ملبہ اٹھانے کے لیے راستہ انتہائی دشوارگزار ہے چار فٹ سے شروع ہونے والی گلی بمشکل آٹھ فٹ تک جاتی ہے اب یہاں نہ تو ہیوی مشینری کاسکتی ہے اور نہ ہی کوئی اور ذریعہ میسر ہے۔

متعلقہ عنوان :