ترک ناولسٹ کے لئے ادب کا نوبل انعام ۔۔ ناقدین نے فیصلے کو سیاسی قرار دے دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2006 23:26

ترک ناولسٹ کے لئے ادب کا نوبل انعام ۔۔ ناقدین نے فیصلے کو سیاسی قرار ..
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2006ء) ترکی کے متنازعہ ناولسٹ اورہان پاموک کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا ہے ۔ اورہان ترک تشخص کو مجروح کرنے کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہیں ۔ اس حوالے سے انہیں مقدمے کا بھی سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اورہان آج کل نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں ۔ پروفیسر اورہان اسلامی دنیا کے پہلے ادیب ہیں‌جنہوں نے ایران کی جانب سے سلمان رشدی کے قتل کے فتوے کی مذمت کی تھی ۔ ادب کے ناقدین نے اس سوئیڈن کی نوبل کمیٹی کے فیصلے کو ایک سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے ۔ تاہم اورہان کا کہنا ہے کہ اسے ادب کا نوبل انعام ملنے پر خوشی ہے۔