جنوبی کوریا کے صدر شمالی کوریا کے معاملے پر صلاح مشورہ کیلئے چین پہنچ گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2006 12:16

جنوبی کوریا کے صدر شمالی کوریا کے معاملے پر صلاح مشورہ کیلئے چین پہنچ ..
ٹوکیو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) جنوبی کوریا کے صدر روہموہیون شمالی کوریا کے معاملے پر صلاح مشورے کیلئے چین پہنچ گئے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس آئندہ منگل کو جاپان کا دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے صدر چین کے مختصر دورے میں صدر ہوجن تاؤ اور وزیراعظم وین جیاباؤ سے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ ادھر ٹوکیو سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ منگل کے روز جاپان پہنچیں گی جہاں وہ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے سے متعلق جاپانی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کونڈولیزا رائس کے دورے سے متعلق تیاری کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :