امریکہ میں ’خانہ کعبہ‘ سے مشابہہ شراب خانہ تعمیر ،عمارت نیو یارک کے کاروباری علاقے مڈ ٹاؤن میں تعمیر کی گئی ہے جسے۔ ایپل مکہ‘ کا نام دیا گیا ہے

پیر 16 اکتوبر 2006 15:50

’ایپل مکہ‘ کی فائل فوٹو
’ایپل مکہ‘ کی فائل فوٹو
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16اکتوبر2006) مغرب جہاں مسلمانوں کی توہین کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، وہاں وقتا فوقتا ایسی حرکتیں بھی کرتا رہتا ہے کہ جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو، حال ہی میں امریکہ کے شہر نیو یارک کے مشہور کاروباری علاقے مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں ایک عمارت تعمیر کی گئی ہے جو مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبہ سے ملتی جلتی ہے اس عمارت کو ’ایپل مکہ‘ (Apple Mecca) کا نام دیا گیا ہے، یہ عمارت دراصل مشہور کمپیوٹر کمپنی ایپل (Apple) کا ریٹیل سٹور ہے جہاں پر ایپل کارپوریشن کی تمام اشیا فروخت کے لئے رکھی گئی ہیں، اسکے ساتھ ہی وہاں پر ایک شراب خانہ بھی بنایا گیا ہے جومسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بن رہا ہے۔

امریکہ کے مقامی مسلمانوں اور مسلمانوں کی ویب سائٹس نے اس عمارت کے ڈیزائن اور اس میں شراب کانہ کھولنے جیسے معاملات پر سخت تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلام کی کھلی توہین ہے، امریکی حکومت اس عمارت کا ڈیزائن اور نام فوری تبدیل کرائے، امریکی مسلمانوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمارت کی تعمیر پر دنیا بھر میں احتجاج کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل پوپ بینیڈیکٹ نے اپنی تقریر میں اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر پوری دنیا میں مسلمانوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پوپ کو اپنا بیان واپس لینا پڑا تھا۔ جبکہ ڈنمارک کے ٹی وی چینل نے نبی کریم کی شان میں توہین آمیز کارٹونز بنانے کا مقابلہ کرایا تھا، مغربی ممالک میں اسلام کی توہین کا سلسلہ روز بروز بڑھتا چلا جارہا ہے اور مسلمانوں کے احتجاج کے باوجود مغربی ممالک اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔