کھلاڑیوں نے کوئی نشہ آور دوا استعمال نہیں کی ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسٹیمنا میں‌ بہتری لانے والی ادویات استعمال کی ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کی پریس کانفرنس

پیر 16 اکتوبر 2006 16:06

کھلاڑیوں نے کوئی نشہ آور دوا استعمال نہیں کی ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ فاسٹ بولر شعیب اختر اور ڈوپ ٹیسٹ‌مثبت آئے ۔انہوں نے کوئی نشہ آور دوا استعمال نہیں کی ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسٹیمنا میں‌ بہتری لانے والی ادویات استعمال کی ہیں‌۔ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہاکہ پی سی بی کو ازخود ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا کریڈٹ دیا جانا چاہئے بورڈ نے کھلاڑیوں‌کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوتے ہی فوری طور پر آئی سی سی کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایکشن لیا اور اپنے میچ ونر پلیئرز واپس بلالیا۔

ان کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر ممنوعہ دوا استعمال نہیں‌کی۔انہوں نے کہاکہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ‌ایک بے سنجیدہ معاملہ ہے دوسرے کھیلوں میں‌ ایسے ہونے پر کھلاڑیوں‌سے گولڈ میڈل واپس لے لئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بھی تمام رپورٹس اور شواہد سامنے آنے کے بعد سخت ایکشن لے گا۔لیکن کھلاڑیوں‌کے کیریئرکو دائو پر نہیں‌لگایا جائے ۔کمیٹی قائم کردی ہے جو تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے ساتھ کھلاڑیوں سے ان کا موقف معلوم کرے کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ایکشن لیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں‌ڈاکٹر نسیم اشرف نے بتایاکہ انہوں نے باب وولمر سے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر سے رابطہ کرکے انہیں‌بتائیں کہ آپ کو کن متبادل پلیئرز کی ضرورت ہے۔آئی سی سی نے تیس رکنی اسکواڈ‌کے علاوہ بھی کسی کھلاڑی کو منتخب کرنے کی اجازت دی ہے