مقبوضہ کشمیر فرضی جھڑپوں دھماکوں اور فائرنگ میں ایک خاتون اور ایک کم سن بچے سمیت مزید 11کشمیری شہید، ہندواڑہ میں فوجی گاڑی تلے کچل کر خاتون کو شہید کرنے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے آزادی کے حق میں نعرے ، لولاب میں ایک اور کھلونا بم پھٹنے سے کم سن طالب علم شہید دوسرا زخمی سری نگر میں امام مسجد کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے بعد ہزاروں افراد کا مظاہرہ پتھراؤ آنسو گیس کا استعمال اورفائرنگ

ہفتہ 21 اکتوبر 2006 12:52

مقبوضہ کشمیر  فرضی جھڑپوں  دھماکوں اور فائرنگ میں ایک خاتون اور ایک ..
سری نگر + ہندواڑہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2006) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی میں اضافہ کرتے ہوئے ایک خاتون اور ایک بچے سمیت مزید 11 کشمیریوں کوشہید کردیا ہندواڑہ میں بھارتی فوجی گاڑی نے 6بچوں کی ماں کو کچل کر شہید کردیا جس کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے۔ لولاب میں کم سن بچہ کھلونا بم پھٹنے سے شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔

سری نگر میں امام مسجد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے بد بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے ہوئے ۔ سری نگر کے مرکزی علاقے بونگام شالیمار میں بھارتی فورسز نے کشمیر پولیس کے ایک سب انسپکٹر غلام محمد کا مکان مارٹر شیلنگ سے تباہ کردیا مکان سے ملبے سے جاوید بٹ عرف عمران گل ولد گل محمد ساکن اگلر پلوامہ اور سہیل عرف ابو معاذ کی سوختہ لاشیں برآمد کرلی گئی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس ایم سیائی نے سری نگر میں دعوی کیا کہ دونوں افراد البدر مجاہدین کے جنگجو تھے پولیس نے شہید ہونے والے ایک شخص کی شناخت عمران گل کے طورپر کی البدر مجاہدین کے ایک ترجمان نے مقامی میڈیا کو فون پر بتایا کہ تنظیم کے 5مجاہدین نے بھارتی فورسز کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا دو شہید ہوئے اور 3بھارتی فورسز کا محاصرہ توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شمالی کشمیر کے دھجی علاقے میں بھارتی فوج نے ایک فرضی جھڑپ میں ایک کشمیری کوشہید کردیا ضلع ڈوڈہ کے گنڈوہ علاقے میں بھارتی فوج نے ایک جعلی مقابل ے میں ایک شخص شبیر احمد ولد غلام محمد کو شہید کردیا اور اس کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا ۔وادی لولاب کے لال پورہ علاقے میں کھلونا بم پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے بعد ازاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا براک پورہ ہندواڑہ میں ایک بھارتی فوجی گاڑی نے رفیع آباد کی 46سالہ خاتون ہاجرہ بیگم زوجہ عبد الرزاق کو کچل کر شہید کردیا ۔

اس واقعہ کے خلاف ہندواڑہ اور برادی پور ہ میں سینکڑوں افراد نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے مظاہرین آزادی کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے ۔ مظاہرین نے شہید خاتون کی لاش اٹھا رکھی تھی اور انہوں نے ہندواڑہ بارہمولہ ہائی وے کو 2گھنٹوں تک بند کردیا سری نگر کے مرکزی راجباغ علاقے کی پٹھان باغ مسجد کے امام الطاف شاہ ولد یوسف شاہ شیر بارہ مولہ کو بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا علاقے میں ہزاروں افراد نے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہر ے کئے بھارتی فورسز نے مظاہرین پر تشدد کیا ان پر ڈنڈے برسائے آنسو گیس استعال کی اور فائرنگ کی لوگوں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا دریں اثناء ضلع کپواڑہ میں 6کشمیری شہید ہوئے بھارتی فورسز نے دعوی کیا کہ وہ آزادی کشمیر سے دراندازی کے بعد جھڑپ میں جاں بحق ہوئے ۔