دنیا بھر میں ہندو آج روشنی کا تہوار دیوالی منا رہے ہیں: تہوار پر تحائف کے تبادلہ کے علاوہ آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے

ہفتہ 21 اکتوبر 2006 13:33

دنیا بھر میں ہندو آج روشنی کا تہوار دیوالی منا رہے ہیں: تہوار پر تحائف ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2006) دنیا بھر میں ہندو آج روشنی کا تہوار دیوالی منا رہے ہیں ۔یہ ہندوؤں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو حق کی باطل قوتوں کے خلاف فتح کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے تہوار پر رام کے شیطانی بادشاہ راوانا کو قتل کئے جانے اور چودہ برس کے بن باس کے بعد ایودھیا واپسی کی خوشی میں دولت کی دیوی لکشمی کی پوجا کی جاتی ہے۔

اور تحائف کا تبادلہ اور آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سب نئے کپڑے پہنتے ہیں اور چراغاں کرتے ہیں بھارت کے خوبصورت تفریحی ساحلی شہر گووا میں بھی دیوالی انتہائی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور ہندو یاتریوں کی بڑی تعداد وہاں موجود ہے دیوالی کے موقع پر گووا میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیاہے اس موقع پر شیطانی بادشاہ کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔ فیسٹول کا اہتمام کرنے والے انتظامی کمیٹی کے صدر نےبتایا کہ یہ تہوار حق کی باطل پر فتح کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دیوالی کی تقریب کے ساتھ ہی ہندووں کے نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :