اقوام متحدہ کی جانب سےافغانستان میں خشک سالی کے شکار اورپرتشدد واقعات کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لئے چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی اپیل

اتوار 22 اکتوبر 2006 13:00

اقوام متحدہ کی جانب سےافغانستان میں خشک سالی کے شکار اورپرتشدد واقعات ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) افغانستان اور اقوام متحدہ نے شمالی افغانستان کے خشک سالی کے شکارافراد اورجنوبی علاقوں میں پر تشدد واقعات کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کے لئے چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ بارش نہ ہونے کے باعث خشک سالی کے باعث گندم اور دیگر اجناس کی کاشت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں دو لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کی ضرورت ہے۔خشک سالی سے شمالی اور شمال مشرقی علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔جبکہ جنوبی افغانستان میں اتحادی فوج کے آپریشن کے دوران طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے بیس ہزار خاندانوں کو بھی امداد درکار ہے۔افغانستان کے صوبے ہلمند،اورزگان اور قندھار میں مقامی باشندے لڑائی سے تنگ آکر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔