سندھ کی جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا

پیر 23 اکتوبر 2006 13:34

سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) باخبر ذرائع کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں ہونے والی قیدیوں کی ہلاکتوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے ایک حساس ادارے نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ کراچی‘ حیدر آباد‘ سکھر‘ خیرپور‘ لاڑکانہ‘ دادو‘ سانگھڑ‘ نواب شاہ سمیت سندھ کی دیگر جیلوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران پچاس سے زائد قیدی ہلاک ہوچکے ہیں اور ان میں سے متعدد قیدیوں کو جیل حکام نے جیل کے ڈاکٹروں کی اجازت کے بغیر پوسٹ مارٹم کرائے ان کے ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ ہلاک ہونے والے قیدیوں کے اہل خانہ نے ان کی ہلاکت کا ذمہ دار جیل حکام اور جیل کے ڈاکٹروں کو ٹھہرایا ہے اس کے باوجود کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ذرائع کے مطابق ایسی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی وزارت داخلہ سندھ سے کراچی اور سندھ کی جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی فہرست ہلاکت کی وجہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جس پر جیل حکام یں کافی بے چینی پائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :