عید الفطر کے موقع پر زلزلہ متاثرین میں زبردست جوش و خروش،پچھلے سال کی نسبت اس سال متاثرین بہت بہتر حالات میں عید منائیں گے،سینکڑوں خاندان اپنے گھروں میں منتقل، زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی،مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں ہوں گی

پیر 23 اکتوبر 2006 15:27

عید الفطر کے موقع پر زلزلہ متاثرین میں زبردست جوش و خروش،پچھلے سال ..
مظفر آباد/باغ /بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء) عید الفطر کے موقع پر زلزلہ متاثرین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے پچھلے سال کی نسبت اس سال متاثرین بہت بہتر حالات میں عید کی خوشیاں منائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کی نسبت اس سال متاثرین کے زخم بہت حد تک بھر چکے ہیں اور وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں اس وقت سینکڑوں متاثرہ خاندان دوبارہ اپنے اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں بالا کوٹ باغ اور مظفر آباد میں زیادہ تر متاثرہ عمارات کا ملبہ ہٹایا جاچکا ہے اور تعمیر نو کا کام بہت تیزی سے جاری ہے بالاکوٹ میں منہدم ہونے والی تمام سرکاری عمارات کی جگہ عارضی تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں عید کے موقع پر لواحقین زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

زلزلہ سے متاثرہ ضلع باغ میں عید الفطر کے موقع پر تاریخی رش دیکھنے میں آرہا ہے زلزلہ کے بعد پہلی مرتبہ باغ شہر میں اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہجوم دیکھنے میں ایا لوگ زلزلہ کے خوف سے باہر نکل آئے ہیں اور عید منانے کے لئے سرگرم ہیں جبکہ عید کے موقع پر ہزاروں لوگ جن کے پیارے شہید ہوگئے تھے سوگ کا منظر رہا جبکہ لوگوں کے عزیز و رشتہ دار تعزیت کیلئے گھروں میں آتے رہے۔

متعلقہ عنوان :