سوئی، گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی، سپلائی معطل

پیر 23 اکتوبر 2006 16:06

سوئی، گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی، سپلائی معطل
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء ) بلوچستان کے علاقے سوئی میں 14انچ قطر گیس پائپ لائن کو نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اڑادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی میں نامعلوم تخریب کاروں نے کنواں نمبر8سے پلانٹ جانیوالی 14انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث کنواں نمبر8 سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ذرائع کے مطابق دھماکے سے پلائپ لائن کا سات فٹ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے گیس کا اخراج روکنے کے لئے پلانٹ کے سسٹم کو جام کردیا اور ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کردیا گیا ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن کے دھماکے سے پلانٹ سے گیس کی ترسیل شدید متاثر ہونے کے باعث گیس کے پریشر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے انڈسٹریل زون متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :