غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،7 فلسطینی جاں بحق،14 زخمی

پیر 23 اکتوبر 2006 20:37

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،7 فلسطینی جاں بحق،14 زخمی
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 7 فلسطینی جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے فلسطینی سکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس سے چار نوجوان جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے تاہم اسرائیلی فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران کئی مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے فلسطینی شہریوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ امن کا خواہاں نہیں ہے ہلاکتوں کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے کہا ہم امن چاہتے ہیں لیکن اسرائیل ایسا نہیں چاہتا۔