گورنر سندھ کی درخواست پرڈینگی وائرس کی کٹ پر ڈیوٹی ٹیکسز معاف

منگل 24 اکتوبر 2006 13:58

گورنر سندھ کی درخواست پرڈینگی وائرس کی کٹ پر ڈیوٹی ٹیکسز معاف
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی درخواست پر وزیراعظم شوکت عزیز نے ڈینگی فیور کے علاج میں استعمال میں آنے والی کٹس پر ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز معاف کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی ہیں گورنر سندھ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر ڈینگی فیور سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا وزیراعظم شوکت عزیز نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی وزیراعظم نے گورنر سندھ کی کٹس پر ڈیوٹی سے متعلق تجاویز پر اتفاق کرتے ہوئے سی بی آر کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں جن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ڈاکٹر عشرت العباد نے امید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات کا اس طرح اہتمام کیا جائے گا کہ ان کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے دریں اثناء گورنر سندھ نے محکمہ صحت اور مقامی حکومتوں کو اس سلسلے میں ہمہ وقت توجہ رکھنے اسپرے وغیرہ کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی-

متعلقہ عنوان :