پورے ملک میں 455افراد ڈینگی بخار سے ہلاک جبکہ 1494افراد متاثر ہوئے ہیں راولپنڈی و اسلام آباد میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا میونسپل ادارے مچھر مار سپرے جبکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔وزارت صحت

منگل 24 اکتوبر 2006 16:48

پورے ملک میں 455افراد ڈینگی بخار سے ہلاک جبکہ 1494افراد متاثر ہوئے ہیں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) وزارت صحت نے پورے ملک میں ڈینگی فیور سے 455افراد کی ہلاکتوں اور 1494افراد کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی و اسلام آباد میں کوئی بھی شخض ہلاک نہیں ہا جبکہ زہریلے مچھر کے کاٹنے کی وبا خطے کے 12ممالک میں پھیل چکی ہے جس سے 7488افراد متاثر ہورئے ہیں ملک بھر کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگ فیور کے مریضوں کے ٹیسٹ کے لئے جدیدتشخیصی آلات موجود ہیں ۔

منگل کو وزارت صحت کے کمیٹی روم میں وفاقی سیکر ٹری صحت سید انور محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ میجر جنرل شاہد ملک  پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالہادی اور دیگر افسران کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی فیور پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ کھلے پانی کی دستیابی ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ گھروں اور گردو نواح میں کھلے پانی کو ڈھانپنے کے اقدامات کریں کیونکہ اس مرض کا علاج کوئی نہیں اس لئے احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کا ملیریا کنٹرول سیل ملک بھر کے میونسپل اداروں اور آئی سی ٹی کے ساتھ مل کر مچھر مار سپرے کر رہا ہے اور حکومت دوبارہ ملیریا رول بیک مہم شروع کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعہ عوام میں مرض کے حوالے سے آگہی آنے کے باعث لوگ زرا سا شک پڑنے پر ہسپتالوں میں ٹیسٹ کرارہے ہیں میڈیا کو چاہئے کہ وہ زیادہ خوف و ہراس نہ پھیلائے۔

سید انور محمود نے کہا کہ گزشتہ سال بھی یہ وبا پھیلی تھی جس مسے شرح اموات7فیصد تھی اب حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور عوام میں آگہی سے ڈینگی مرض سے ہلاکتوں کی شرح2فیصد سے بھی کم ہو کر 1.86فیصد تک آ گئی ہے۔انہوں نے کا کہ پورے ملک میں 1494افراد ڈینگی فیور میں مبتلا پائے گئے 455افراد جاں بحق ہوئے صوبہ سندھ میں1392لوگو متاثر ہوء صرف کراچی میں 431 لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں16اسلام آباد میں15افراد کے مبتلا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں 1چکوال 3خوشاب 3 کوٹلی آزاد کشمیر میں 4لوگوں کے ڈینگی فیور میں مبتلا ہونے کی مصدقہ اطلاع ہے۔سید انور محمود نے کہا کہ یہ وبا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کے 12ممالک میں پائی جا رہی ہے اب تک7488افراد کے ڈینگی فیور میں مبتلا ہو چکے ہیں صرف نیو دہلی میں 53افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 5سے 7دن کے اندر 124ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سید انور محمود نے بتایا کہ یہ زہریلا مچھر صبح و شام متحرک ہوتا ہے کھلے پانی پر پایا جا تا ہے اس کے کاٹنے سے متاثرہ شخض کو تیزبخار ہڈیوں میں درد پٹھوں کا درد اور جسم پر سرخ دھبے کے نشان پڑ جاتے ہیں ۔سید اور محمود نے کہا کہ عوام کی سہولت کی خاطر وفاقی ہسپتالوں میں تمام تشخیصی آلات موجود ہیں۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط اختیار کریں سوتے وقت مچھر دانی گردن بازوؤں اور پاؤں کو ڈھانپ کر سو یا جائے کیونکہ اس کا علاج نہیں اس لئے احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :