ایران نے یورینیم کی افزودگی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ، سینٹری فیوجز میں گیس بھردی گئی

جمعہ 27 اکتوبر 2006 15:43

ایران نے یورینیم کی افزودگی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ، سینٹری فیوجز ..
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) ایران نے یورینیم کی افزودگی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں سینٹری فیوجز میں گیس بھردی گئی ہے اور اس سے بعض نتائج بھی حاصل کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایران کی نیوز ایجنسی اسنا نے ایٹمی پروگرام سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینٹری فیوجز میں گیس دو ہفتے پہلے ڈالی گئی تھی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ یورینیم کی افزودگی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہے ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کو یورینیم افزودہ کرنے والے سسٹم میں داخل نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ کام آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :