کراچی میں ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد ہلاک ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27ہوگئی

جمعہ 27 اکتوبر 2006 16:26

کراچی میں ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد ہلاک ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) کراچی میں ڈنگی وائرس سے مزید دو افراد ہلاک جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔سندھ میں ڈنگی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27ہوگئی ہے ۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں مزید78 نئے مریض داخل ہوئے کراچی میں آغا خان اسپتال میں ایک خاتون اور جناح اسپتال میں بھی ایک مریض ڈنگی وائرس سے جاں بحق ہوگیا ۔حیدرآباد میں ڈنگی وائرس کے شعبے میں ایک مریض کو داخل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

،ڈنگی وائرس سروی لینس کمیٹی کے فوکل پرسن کے ڈاکٹر عبدالماجد نےبتایا کہ صوبہ سندھ میں اس وقت تک ڈنگی وائرس کے شعبہ میں 1576مریض رپورٹ ہوچکے ہیں،جبکہ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے پاس چھیتر خو ن کے نمونے لا ئے گئے، جن میں چودہ ڈنگی پازیٹو تھے اور آج بھی مزید پانچ خو ن کے نمونے لائے گئے ہیں ۔ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے بتایا کہ شہری حکومت کے مختلف اسپتالوں میں بلا معاوضہ ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :