آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ۔۔ پاکستان کو شکست کا خطرہ، 55 پر 8 آئوٹ

جمعہ 27 اکتوبر 2006 17:39

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ۔۔ پاکستان کو شکست کا خطرہ،  55  پر  8  آئوٹ
موہالی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) موہالی میں جاری اہم میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا ہے۔اٹھارہ اوورز کے اختتام پر پاکستان نے پچپن رنز بنائے ہیں اور اس کے آٹھ کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں۔ یاسر عرفات اور عمر گل بیٹنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان کی تباہی میں جنوبی افریقی بائولر نتینی نے اہم کردار ادا کیا۔ نتینی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فتح کیلئے دو سوچودہ رنز کا ہدف دیا ہے۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان گریم اسمتھ اور ہرشل گبز کو عمر گل نے پہلے ہی اوور میں آئوٹ کردیا۔ بیالیس رنز پر پانچ کھلاڑی آئوٹ ہونے کے بعد مارک بائوچر انہتر اور جسٹن کیمپ چونسٹھ رنز نے ایک سو اکتیس رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے جنوبی افریقہ کو دو تیرہ سو رنز کا فائٹنگ ٹوٹل فراہم کیا۔پاکستان کی جانب سے عمرگل نے تین اور افتخار رائو نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔‌ ‌ ‌ ‌‌

متعلقہ عنوان :