سابق میئر کراچی اور رکن قومی اسمبلی عبدالستار افغانی انتقال کر گئے

ہفتہ 4 نومبر 2006 12:14

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04نومبر2006 ) سابق میئر کراچی اور رکن قومی اسمبلی عبدالستار افغانی 76 برس کی عمر میں ہفتہ کے روز انتقال کر گئے۔ عبدالستار افغانی گزشتہ ایک ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں گردے کا مرض لاحق تھا۔ عبدالستار افغانی چھ جولائی 1930ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

عبدالستار افغانی 1979ء تک دو مرتبہ کراچی کے میئر منتخب ہوئے اور 2002ء کے انتخابات میں حلقہ این اے 250 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ سیاسی طور پر جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔ عبدالستار افغانی کے بیٹے اور بیٹی کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث ان کی نماز جنازہ اتوار کو ککری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔