پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

ہفتہ 4 نومبر 2006 20:58

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، انجن سے پرندہ ٹکرا گیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء) پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز ہفتہ کو تباہی سے بال بال بچ گئی طیارہ کو واپس کراچی اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فلائٹ پی کے 304 کراچی سے مسافروں کو لے کر لاہور کیلئے روانہ ہوئی طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس کے ایک انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن بند ہوگیا طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور پرواز دوبارہ کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگئی۔

طیارے کو فوری طور پر گراؤنڈ کردیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ واضح رہے کہ سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کو مارنے کا مناسب بندوبست نہیں ہے۔ جس کے باعث اکثر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :