برطانیہ نے قیام اسرائیل کی صورت میں جو غلطی کی تھی اس کا تدارک کرے‘حماس

اتوار 5 نومبر 2006 13:08

برطانیہ نے قیام اسرائیل کی صورت میں جو غلطی کی تھی اس کا تدارک کرے‘حماس
غزہ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین، 5نومبر2006ء) فلسطین کی حکمران جماعت حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ ”بالفور ڈیکلریشن“ کی صورت میں برطانیہ نے عربوں کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام میں مدد دے کر جو تاریخی غلطی کی تھی، اس کے ازالے کا آغاز کرے- اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ آرتھ بالفور کی کوششوں کی بدولت برطانوی حکومت نے بالفور کے نام سے اعلان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی جو جنگ عظیم اول کے بعد برطانوی انتداب میں آگیا تھا، اسے یہودیوں کے حوالے کردیا جائے گا تاکہ وہ اپنا وطن بناسکیں- حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو اپنی غلطی کے لیے معافی طلب کرنا چاہیے- حماس نے کہا کہ بالفور ڈیکلریشن غیر قانونی ہے اور اس کی بنیاد پر تشکیل پانے والا ہر ادارہ غیر قانونی ہے- حماس نے کہا ہے کہ بیت حنون میں ہونے والے قتل عام میں کتنے ہی فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی ایک سو زائد ہے، اس صورتحال میں برطانیہ اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیل کے حوالے سے جو غلطیاں کی ہیں ان کے تدارک کا آغاز کرے-

متعلقہ عنوان :