‌پاکستان اور ملائیشیا ء نے باہمی سفارتی ، دفاعی ، تجارتی ، اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق رائے کرتے ہوئے مسلم امہ کے مابین اتحاد اوریکجہتی کی فضا ء سازگار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

اتوار 5 نومبر 2006 13:44

ملائیشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹر عبداللہ بداوی پاکستانی وزیر اعظم شوکت ..
ملائیشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹر عبداللہ بداوی پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز کے ہمراہ۔
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین، 5نومبر2006ء) ‌پاکستان اور ملائیشیا ء نے باہمی سفارتی ، دفاعی ، تجارتی ، اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق رائے کرتے ہوئے مسلم امہ کے مابین اتحاد اوریکجہتی کی فضا ء سازگار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے یہ اتفاق رائے وزیراعظم شوکت عزیز اور ان کے ملائیشیائی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہ بداوی کے مابین اسلام آباد میں ون ٹو ون اور بعد میں وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں کیا گیا ۔

مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے مابین اسلامی بنکاری اور شاہرات کی تعمیر میں مشاورتی سروسز کے حوالے سے دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔اس موقع پر مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹر عبداللہ بداوی نے پاک بھارت جامع مذاکرات کے عمل کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں علاقائی سطح پر امن و استحکام کو فروغ ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پر بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین موجود ہ سات سو ملین ڈالر کے باہمی تجارتی حجم کو موثر اقدامات کرکے اس سال کے آخر تک ایک ارب ڈالر تک لایا جائے گا ۔اس کے علاوہ توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارت کا معاہدہ طے پاجائے گا ۔وزیراعظم شوکت عزیز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے تمام شعبے ملائیشیائی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :