باغ میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

اتوار 5 نومبر 2006 14:29

باغ میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
باغ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05نومبر2006 ) میں دن ایک بجکر بارہ منٹ پر زلزلے کے شدید ترین جھٹکے کئی بوسیدہ عمارتوں کی دیواریں گر گئیں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ایک ماہ کے اندر یہ شدید ترین جھٹکے تھے گزشتہ رات ایک بج کر چالیس منٹ پر بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے اتوار کے دن ہونے والے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل کر کھلی جگہوں پر بیٹھ گئے۔