صدام کو اس کے جرائم کے مطابق سزا ملی، عراقی حکومت کا سابق صدر کوپھانسی کے فیصلے کا خیرمقدم،صدام حسین کو سزائے موت سے قانون کو فتح اور لواحقین کوریلیف ملے گا، عراقی وزیراعظم نوری المالکی کا قوم سے خطاب و نائب وزیراعظم کی برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو

اتوار 5 نومبر 2006 21:21

صدام کو اس کے جرائم کے مطابق سزا ملی، عراقی حکومت کا سابق صدر کوپھانسی ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2006ء) عراقی حکومت نے صدام حسین کوپھانسی کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدام کو وہی سزا ملی ہے جس کے وہ مستحق تھے اس فیصلے سے قانون کی فتح اور قتل کئے جانے والے افراد کے لواحقین کو ریلیف ملے گا اب صدام کے مظالم اور ناانصافیوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت نے سابق عراقی صدر صدام حسین اور ساتھیوں کو موت و قید کی سزاؤں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدام حسین پھانسی کے مستحق تھے اور انہیں پھانسی دی گئی ہے جو کہ ایک صحیح فیصلہ ہے۔

عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے عدالتی ٹریبونل کے فیصلے کے دو گھنٹے بعد ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب کے دوران عدالتی ٹریبونل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست فیصلہ قراردیا اور کہا کہ صدام حسین جس سزا کے مستحق تھے انہیں وہی سزا ملی ہے۔

(جاری ہے)

نوری المالکی نے کہا کہ انصاف دشمنوں سے زیادہ مضبوط ہے اور قانون کو فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صدام کی سزائے موت میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ یہ محض خون بہانے کے برابر ہوگی لیکن صدام کو سزا سے موصل میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کوریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدام کو پھانسی سے یقینا وہ لوگ واپس نہیں آ سکیں گے جن کوقتل کیاگ یا لیکن اس سے آئندہ ہونے والے جرائم کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ عراقی نائب وزیراعظم بہام صالح نے برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دے کر اپنے انصاف کو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ یہ فیصلہ عراق کی تاریخ میں ظالمانہ باب المیے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مظالم نہیں بھولنے چاہئیں اور بروقت سزا کیلئے تیار رہنا چاہیے جبکہ ایک شیعہ پارٹی کے لیڈر عبدالعزیز الحکیم نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب عراقیوں کے متحد ہونے کا وقت ہے۔ عبدالحکیم نے کہا کہ اب صدام چلا گیا اوراس کے مظالم اورناانصافیوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا اور جو اس کے ساتھ ہوا ہے وہ سب کیلئے ایک سبق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ایسی ہی سزا ملنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :