سندھ پولیس سے مقابلے میں خطرناک ڈاکو سادھوناریجو ہلاک

منگل 7 نومبر 2006 13:42

خیرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) سندھ پولیس نے ایک مقابلے کے بعد خطرناک اشتہاری ڈاکو سادھوناریجو کو ہلاک کردیا جس کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقررتھی۔

(جاری ہے)

ضلع خیر پور کے ڈی پی او نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے رپڑی میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی اس پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی جس دوران ڈاکوؤں اور پولیس کا سامنا ہوگیا اور ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکو سادھوناریجو ہلاک ہوگیا۔ سادھو ناریجو قتل اغواء برائے تاوان ڈکیتی اور لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا سندھ حکومت نے اس کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :