پھانسی کی سزا پانے کے بعد صدام حسین کی کردوں کیخلاف مظالم کے مقدمے میں پہلی مرتبہ عدالت پیشی

منگل 7 نومبر 2006 15:15

پھانسی کی سزا پانے کے بعد صدام حسین کی کردوں کیخلاف مظالم کے مقدمے میں ..
بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) انسانیت کیخلاف مظالم کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے معزول عراقی صدر صدام حسین کو پہلی مرتبہ کردوں کے خلاف مظالم کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

معزول عراقی صدر ان کے سوتیلے بھائی برزان التکریتی اور سابقہ دور کے انقلابی عدالت کے جج اعواض عماد البندر کو جمعہ کے روز 1982ء میں 148 شیعوں کے قتل عام کے الزام میں پھانسی دینے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ عراقی نائب صدر طلحہٰ یاسین رمضان کو عمر قید اور بعث پارٹی کے تین اراکین کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا دی گئی تھی دوسرے مقدمے میں صدام حسین پر 1988ء کے دوران کردوں کیخلاف ملٹری ایکشن میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا الزام ہے۔