سانگھڑ، کشتی الٹنے کے باعث ہلاک ہونے والے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں ، 2 کی تلاش جاری

منگل 7 نومبر 2006 16:57

سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) سے 40کلومیٹر دور کشتی الٹنے کے باعث ہلاک ہونے والے چھ افراد میں سے چار کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے چار روز قبل پیش آنے والے اس حادثے میں 3بچے اور 3 خو ا تین ہلاک ہوگئی تھیں ‘غو طہ خو ر دن رات انتھک کو شش کے باجو د 4لا شیں تلاش کر نے میں کا میاب ہو گئے ،ملنے والی لا شوں میں رحیما ں زوجہ تو بت شر ،ساون بیٹی شر ،بصران زوجہ عرسن شر لیلیٰ بیٹی شریف شر بتا ئے جا تے ہیں ،جبکہ دولا شوں جن میں 7سالہ بھا گ بھر ی اوردسند نی14سال کی لا شوں کی تلا ش جا ری ہے ۔

250غوطہ خوروں کے علا وہ علا قے کے لو گوں کی بھی مد د حاصل کر لی گئی ہیں۔علا قے میں اتنابڑا حادثہ پیش آنے کے بعد سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ آشک با ر نظر آتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بدنصیب ایک ہی خاند ان کے افراد کشتی میں بیٹھ کر زمینوں میں کپا س کی چنا ئی کرکے شام کو ہفتہ کے روز اپنے گھروں کو آرہے تھے کہ پانی کا تیز بہا ؤ ہونے کے با عث کشتی الٹ گئی جس میں 6افراد 3بچے اور3خواتین ڈوب کر ہلاک ہو گئی تھی کشتی میں سوار دوبچوں سہر اب شر اورعلی خان شرکو بچالیا اورکشتی چلا نے والا 14سالہ نا خدا بہادر اپنی جا ن بچانے میں کامیا ب ہو گیا تھا جیسے ہی علا قے میں واقعہ رونما ہو ا ضلع انتظامیہ نے بھرپو ر کو شش کی اور 50سے زائد غوطہ خو روں کو حیدرآبا د سے طلب کر لیا گیا اور200سے زائد دوسرے علا قوں کے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا تھا جنہو ں نے 4روز تک جدوجہد کرکے 4لا شوں کو تلا ش کر لیا مزید دولا شوں کی تلا ش جا ری ہے ضلع ناظم حاجی خدا بخش نظامانی کے حکم پر DCOسجا د حسین عبا سی نے متاثر ہ خاند ان کے 6افراد کے ہلا ک ہونے پر فی کس 20-20ہزا رروپے دہنے کا حکم دیا ہے ۔

با قی امداد کیلئے حکو مت کا سفارش کی جائے مسلسل 4روز سے ضلع نا ظم اورعلا قے کی عوام کی جانب سے کھانے پینے کابندوبست کر دیا گیا ہے اوررات دن غوطہ خور لاشوں کی تلا ش میں مصروف ہیں امید ہے کہ دوبقیہ لا شیں بھی مل جا ئیں گی۔

متعلقہ عنوان :