لا ہو ر بم دھما کے ‘ ایک ملز م کو11مرتبہ سزائے موت دو مرتبہ عمر قید کی سزا‘دو سر ے کو 13 مر تبہ عمر قید ‘تین کو مفرور قرار دیدیا گیا ،لاہورمیں دوبم دھماکوں میں 11افراد ہلاک ہو ئے تھے ،،ملز مو ں کا تعلق مبینہ طور پر بلو چستان لبیر یشن آرمی سے بتایا جاتا ہے

منگل 7 نومبر 2006 17:03

لا ہو ر بم دھما کے ‘ ایک ملز م کو11مرتبہ سزائے موت دو مرتبہ عمر قید کی ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے گزشتہ سال لاہورشہر میں دوبم دھماکوں میں 11افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گیارہ مرتبہ سزائے مرتبہ اور دو مرتبہ عمر قید ‘دو سر ے ملزم کو مجمو عی طو ر پر تیر ہ مر تبہ عمر قید کی سزا جبکہ تین ملزموں کو مفرور قرار دیدیا ہے ۔ملز مو ں کا تعلق مبینہ بلو چستان لبیر یشن آرمی سے بتایا جاتا ہے ۔

د ونوں بم دھماکے لاہور میں 22ستمبر کی سہ پہر مینار پاکستان کے پاس لار ی اڈہ اور اچھرہ بازار میں ایک گھنٹہ کے وقفے سے ہوے تھے اوران دھماکوں میں 11افراد ہلاک اور 20سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔سزاپانے والوں دونوں ملزموں جان مقبول اور اصغر علی کا تعلق بہالپور سے ہے ۔عدالت میں بم دھماکوں کے دیگر تین ملزموں عظیم بگٹی ‘ ابراہیم بگٹی اور میر عابد بگٹی کو مفرور قرار دیتے ہوئے انکی ددائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں اور ان کی گر فتاری کے بعد ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور بم دھماکوں کے چار دن بعد ہی پولیس نے ان ملزموں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں دھماکوں کے ملزموں کو دہشت گردی ‘آتش گیر مواد رکھنے اور متعدد افراد کو زخمی کرنے کے الزامات کا مجرم قرار دیتے ہوئے تعزیرات پاکستان کے تین متعلقہ قوانین کے تحت سزائیں سنائیں ۔عدالت نے جان مقبول کو اچھرہ بم دھماکہ میں آٹھ مرتبہ اور لاری اڈہ بم دھماکہ کیس میں تین مرتبہ سزائے موت سنائی ہے او راسے دونوں واقعات کے مقتولین کے لیے گیارہ ورثا کو ایک ایک لاکھ روپے ادا کرنے اور پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

جج نے بم دھما کو ں کے دو سرے ملز م علی اصغر کو اچھر ہ کیس میں دس مر تبہ عمر قید اور لا ری اڈہ کیس میں تین مر تبہ عمر قید کی سزا سنا ئی اور دو نو ں مقد مو ں میں مجمو عی طو ر پر پچاس ہز ار جر ما نہ ادا کر نے کا حکم دیا ۔سو موار کو لا ہو ر بم دھما کو ں کے الزا م میں سزا پا نے وا لے جا ن مقبو ل کو عدا لت نے آتش گیر مادہ رکھنے کے الزا م میں وحد ت روڈ پو لیس کے در ج کئے گئے ایک اورمقد مہ میں بھی دو مر تبہ عمر قید اور پچا س ہزا ر جر ما نہ کی سز ا سنا ئی ۔

ایک اور مقد مہ میں عد ا لت نے اس کے ایک اور شر یک ملز م را نا الیا س کو بھی عمر قید اور پچا س ہزاررو پے جر ما نہ کی سزا سنا ئی ۔عد الت نے رانا الیا س کو مسلم ٹا ؤ ن پو لیس کے درج کئے گئے ایک تیسر ے مقد مہ میں عمر قید اور ایک چوتھے مقد مہ میں چو دہ سا ل قید با مشقت کی سز ا سنا ئی ۔را نا الیا س پر الزا م تھا کہ اس نے گز شتہ سا ل لا ہو ر میں ایک بم دھما کہ کیا جس میں کو ئی ہلا کت نہیں ہو ئی جبکہ اس نے ایک اور بم دھما کہ کر نے کی کو شش کی لیکن نا کا م ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :