امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع، ڈیموکریٹک کا پلڑا بھاری، حکمران جماعت کوشکست کا سامنا،کانگریس کی 435، سینٹ کی 33 اور 36 ریاستوں کے گورنروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ سخت ترین حفاظتی اقدامات

منگل 7 نومبر 2006 18:38

امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع، ڈیموکریٹک کا پلڑا بھاری، ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) امریکہ میں مڈ ٹرم انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، کانگریس کی 435، سینٹ کی 33 اور 36 ریاستوں کے گورنروں کے عہدے کیلئے امریکہ کی تمام ریاستوں میں ووٹنگ شروع ہو رہی ہے، انتخابی مہم کے دوران حکمران جماعت ری پبلکن پر ڈیموکریٹک کوبرتری حاصل رہی بش کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ری پبلکن کو شدید مزاحمت کا سامنا، انتخابات کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات۔

ایک امریکی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغازہوگیا ہے ووٹنگ کیلئے تمام ریاستوں میں انتظامات پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں یہ انتخاباتا مریکہ کے مہنگے ترین وسط مدتی انتخابات ثابت ہوئے ہیں اوراس میں ابھی تک دونوں پارٹیوں کی جانب سے 2.6 ارب ڈالر انتخابی مہم میں خرچ کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ری پبلکن اورڈیموکریک پارٹیوں نے انتخابات کے بعد کے تنازعات سے نمٹنے کیلئے قانونی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

سروے نتائج کے مطابق انتخابی مہم میں ڈیموکریٹس کا پلہ بھاری ہے 61 فیصد بالغ امریکیوں نے بش انتظامیہ کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے اوران پالیسیوں کی وجہ سے ری پبلکن پارٹی کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے بعض امریکی ووٹر ایسے بھی ہیں جنہوں نے امریکی سیاستدانوں سے مایوس ہو کر ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ایوان نمائندگان کی 435 سیٹوں، سینٹ کے 33 سیٹوں، امریکہ کے 36 ریاستوں میں گورنر کے عہدے اور ہزاروں کی تعداد میں ریاستی قانون ساز اسمبلیوں اورمقامی اداروں کیلئے مقابلے ہو رہے ہیں۔

امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ ووٹ دینے والوں کی تعداد کم رہے گی اور 40 فیصد تک لوگ ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ امریکہ کے 374 ریاستوں میں ووٹوں کے سامنے عراق اوردہشت گردی کے علاوہ ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی، کم ازکم اجرتوں میں اضافہ کرنا اور اسٹیم سیلز کی تحقیق کو توسیع دینے کے معاملات سب سے اہم اور فیصلہ کن عناصر ہیں۔

متعلقہ عنوان :