سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کل سے رائے ونڈ میں شروع ہوگا،12لاکھ افراد کے قیام و طعام کے انتظامات مکمل ،رائے ونڈ شہر کے باسیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاؤ شروع ہو گیا ،ابتدائی بیان حاجی عبد الوہاب دینگے ،70زبانوں میں مترجم بیانات دینگے

بدھ 8 نومبر 2006 20:26

سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کل سے رائے ونڈ میں شروع ہوگا،12لاکھ افراد ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2006ء) عالمی تبلیغی سہ روز ہ اجتماع جمعرات سے رائے ونڈ میں شروع ہو رہا ہے ۔ 12لاکھ افراد کے قیام و طعام کے انتظامات مکمل ۔ صوبائی و وفاقی محکمہ جات نے شرکاء کیلئے بہترین سہولت کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا عالمی سہ روزہ تبلیغی اجتماع آج جمعرات کو بعد از نماز عصر رائے ونڈ کے وسیع و عریض میدانوں میں شروع ہو رہا ہے ۔

ابتدائی بیان حاجی عبد الوہاب دینگے ۔ شرکاء اجتماع کے قیام و طعام کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ بدھ کے روز ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ بیرون ممالک سے مہمانوں کی آمدورفت بھی جاری ہے ۔ بیرون ممالک سے آنیوالے مہمانوں کو پہلے تبلیغی مرکز بعد ازاں تبلیغی اجتماع کے حلقہ بیرون خواص میں ٹھہرایا جارہا ہے جہاں انکے مزاج اور منشاء کے مطابق قیام و طعام کے انتظامات کئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ناظم اجتماع چوہدری خورشید احمد نے این این آئی کو بتایا کہ امسال بیرون ممالک سے آنیوالے مہمانوں کی تعداد الحمد اللہ بہت زیادہ ہے تقریبا 70زبانوں میں مترجم بیانات دینگے ۔ معذور افراد ،گونگے ،بہروں کی جماعتیں بھی پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اجتماع انچارج محمد اسلم چوہدری نے بدھ کے روز اپنے سینکڑوں سینٹری ورکرز کے ذریعے پنڈال کی صفائی کے مثالی انتظامات پر تبلیغی جماعت کے قائدین سے شاباش لی جبکہ محکمہ صحت کے ڈاکٹر خضر حیات خان نے آٹھ بیڈ پر مشتمل ہسپتال اور چھ ڈسپنسریاں قائم کر وا دی ہیں جنہوں نے کام شروع کر دیا ہے امسال تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی بہترین سہولت کیلئے رائے ونڈ روڈ پاجیاں بائی پاس ،ریلوے اسٹیشن ،جنرل بس اسٹینڈ اور مانگا روڈ چوک پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر کی تمام سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے ۔

علاوہ ازیں رائے ونڈ شہر کوخوبصورت بینرز اور اشتہاری مواد سے بھر دیا گیا ۔ مختلف مصنوعات بنانے والی درجنوں کمپنیوں نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکاء لاکھوں افراد میں منفرد شناخت حاصل کرنے اور موثر تشہیر کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رائے ونڈ روڈ ،مانگا روڈ ،تبلیغی اجتماع پنڈال چوک اور سندر روڈ کو خوبصورت بینرز ،جھنڈیوں اور قد آور سائن بورڈ ز کے ذریعے سجاد یا گیا ہے جس سے شہر کی خوبصورت میں اضافہ ہو گیاہے ۔

دوسری طرف رائے ونڈ شہر کے باسیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاؤ شروع ہو گیا ۔ بازاروں میں گہما گہمی ۔ حجام حصرات اور ٹرانسپورٹرز نے منہ مانگے دام مانگنا شروع کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق آج سے شروع ہونیوالے تبلیغی اجتماع میں اندرون ممالک میں آنیوالے سینکڑوں مہمانوں نے رائے ونڈ میں موجود اپنے عزیزوں کے بارے میں قیام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ بدھ کی رات مہمانوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہو گیا ہے جو اتوار کی صبح تک جاری رہیگا ۔ مہمانوں کی آمدورفت کی وجہ سے مقامی تجارتی مراکز میں گہما گہمی شروع ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :